شاہین آفریدی نے اپنی سالگرہ والے دن 200 وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا

ویب ڈیسک  بدھ 6 اپريل 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

 لاہور: آسٹریلیا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے 22 سال کی عمر میں 200 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی20 انٹرنیشنل میں 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں نے انکا یوم پیدائش بھی منایا۔

شاہین آفریدی نے اپنی سالگرہ والے دن 200 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا اعزا بھی حاصل کیا۔

اس سے قبل 22 سال کی عمر میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکو چ و فاسٹ بولر وقار یونس نے 249، افغان بولر راشد خان 245، ثقلین مشتاق 241، عرفان پٹھان 203 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔

فہرست میں فاسٹ بولر شاہین شاہین شاہ آفریدی 201 وکٹیں حاصل کرکے پانچویں نمبر پر براجمان ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی 8 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7ویں نمبر پر آگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔