سابق بھارتی کپتان دھونی کو اشتہار میں بس ڈرائیور بننا مہنگا پڑگیا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 10 اپريل 2022
ان کو نہ صرف نوٹس مل گیا بلکہ اشتہار پر بھی فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی۔ فوٹو: سوشل میڈٰیا

ان کو نہ صرف نوٹس مل گیا بلکہ اشتہار پر بھی فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی۔ فوٹو: سوشل میڈٰیا

ممبئی: بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو اشتہار میں بس ڈرائیور بننا مہنگا پڑگیا۔

آئی پی ایل کے حوالے سے ایک اشتہار میں دھونی بس ڈرائیور بنے اور سپر اوور دیکھنے کیلیے روڈ کے درمیان میں ہی بس روک دیتے ہیں، جب ٹریفک پولیس اہلکار ان سے گاڑی روکنے کا سبب پوچھتا ہے تو وہ کہتے ہیں ’سپر اوور چل رہا ہے‘ جس پر وہ پولیس مین وہاں سے چلا جاتا ہے۔

اس اشتہار کے خلاف روڈ سیفٹی آرگنائزیشن کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ اس کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے، جس پر ایڈورٹائزنگ اسٹینڈر کونسل آف انڈیا نے دھونی کو نوٹس جاری کرنے کے ساتھ اشتہار پر بھی فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔