خوبصورتی کے لیے بجلی اور روشنی کا دستی بیوٹی پارلر

تھیرا بوڈی مساج گن دھول، مٹی اور چکنائی صاف کرنے کے ساتھ جھریاں دور کرنے اور مساج کا کام بھی کرتی ہے


ویب ڈیسک April 14, 2022
روشنی اور برقی رو خارج کرنے والا چہرے کا مساجر نہ صرف گردوغبار، جھریاں اور داغ دھبے صاف کرتا ہے بلکہ چہرے کے تناؤ کو بھی دورکرتا ہے۔ تصویر: بشکریہ دی ورج ویب سائٹ

برقی مساجر بنانے والی کمپنی تھیرابوڈی نے ایک انقلابی مساج گن بنائی ہے جو نازک جلد پر گردوغبارصاف کرنے کے ساتھ ساتھ دردِ سر دور کرنے کا مساج بھی کرتی ہے۔

اس مساجر کا نام تھیرافیس پرو رکھا گیا ہے جو خردبرقی (مائیکروکرنٹ) کی ہلکی مقدار اور روشنی کو استعمال کرتی ہے۔ 399 ڈالر کے مساجر کے ارتعاشات جلد میں تین ملی میٹر گہرائی تک پہنچتے ہیں۔ ایک مساجر کے ساتھ تین بیرونی آلات ہیں جو اپنے اپنے استعمال کےلیے ڈیزائن کئے گئے۔ ہموار پینل عام استعمال کے لیے، کون شکل کا آلہ آنکھ اور ہونٹوں کے اطراف کے لیے جبکہ مائیکروپوائنٹ اٹیچمنٹ سے جلد کے وسیع حصوں یعنی پیشانی اور گال وغیرہ پر مساج کیا جاسکتا ہے۔

مساجر چہرے سے گردوغبار، تیل اور دیگرکثافتیں صاف کرتا ہے۔ اس سے کرنٹ کی معمولی مقدار خارج ہوتی ہے جو جلد کی ٹوننگ کرکے اسے ہموار بناتی ہے۔ اس دوران سرخ اور نیلی ایل ای ڈی چہرے سے جھائیاں اور جھریاں دور کرتی ہے۔ کمپنی کے مطابق سائنسی طور پر بعض ثبوت کے تحت روشنی کی تھراپی سے چہرے کو بہتربنایا جاسکتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ لائٹ اور کرنٹ تھراپی کے لیے بھی اسے ایف ڈی اے کی منظوری مل چکی ہے۔

مقبول خبریں