KARACHI:
ماچھی گوٹھ کےقریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق رحیم یار خان میں ماچھی گوٹھ کےقریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوگیا جس کےنتیجے میں ٹریک کو معمولی نقصان پہنچا،دھماکا اس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس ٹریک پر سے گزرچکی تھی، دھماکے سے ٹرین اور مسافر محفوظ رہے جبکہ ریلوے ٹریک کو معمولی نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے دیسی ساخت کا ایک اور بم برآمد ہوا ہے جسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔