غیرملکی سازش سے مسلط کی گئی امپورٹڈ حکومت میں پاکستان تبدیل ہوگیا، عمران خان

ویب ڈیسک  پير 30 مئ 2022
کنٹینرپر7 گھنٹے کھڑے ہوکردیکھ لیا پاکستان ہمیشہ کے لئے تبدیل ہوگیا ہے، عمران خان:فوٹو:فائل

کنٹینرپر7 گھنٹے کھڑے ہوکردیکھ لیا پاکستان ہمیشہ کے لئے تبدیل ہوگیا ہے، عمران خان:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بیرونی سازش سے مسلط کی گئی حکومت نے پاکستان کو ہمیشہ کے لئے تبدیل کردیا۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے 26 مئی کی رات ایک بجے سے لے کر صبح 8 بجے تک 7 گھنٹے تک  کنٹینر پرکھڑے ہوکرجودیکھا اس نے یہ ثابت کردیا کہ غیرملکی سازش کے تحت مسلط کی گئی امپورٹڈ حکومت کے آنے کے بعد سے پاکستان ہمیشہ کے لئے تبدیل ہوگیا ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آخر کار ذہنی غلامی کی زنجیریں ٹوٹ گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔