تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور

ویب ڈیسک  جمعرات 28 جولائی 2022
فائل: فوٹو

فائل: فوٹو

 اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 مستعفی اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے۔ 

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے استعفوں کی منظوری کے نوٹی فکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے استعفے آئین پاکستان کی آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کیے۔

ترجمان کے مطابق استعفوں کے نوٹی فکیشن الیکشن کمیشن کو بجھوا دیے گیے۔   انہوں نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ممبران قومی اسمبلی علی محمد خان (NA-22)، فصل محمد خان (NA-24)، شوکت علی (NA-31)، فخر زمان خان (NA-45)، فرخ حبیب (NA-108)، اعجاز احمد شاہ (NA-118)، جمیل احمد خان (NA-237)، محمد اکرم چیمہ (NA-239)، عبدل شکور شاد (NA-246)، ڈاکٹرشیریں مزاری (مختص نشست)، شندانہ گلزار خان (مختص نشست) کے استعفے منظور کیے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی نشستوں سے استعفے دیے تھے۔

ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق مزید پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفے مرحلہ وار منظور کئے جائیں گے، جن ارکان کی تصدیق ہوئی ان کے استعفے منظور کئے گئے۔

انہوں نے تبایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر تمام مستعفی ارکان سے تصدیق کے لئے رابطہ کیا گیا، عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت تمام ارکان کے استعفے مرحلہ وار منظور ہوں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔