انسٹاگرام نے 100 ممالک میں این ایف ٹی ڈسپلے کی سہولت پیش کردی

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 اگست 2022
انسٹاگرام نے 100 سے زائد ممالک میں میں این ایف ٹی ظاہر کرنے اور فروخت کرنے کی سہولت پیش کردی ہے  اور مارک زکربرگ نے اپنا بیس بال کارڈ بھی پیش کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

انسٹاگرام نے 100 سے زائد ممالک میں میں این ایف ٹی ظاہر کرنے اور فروخت کرنے کی سہولت پیش کردی ہے اور مارک زکربرگ نے اپنا بیس بال کارڈ بھی پیش کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

سان فرانسسكو: دنیا بھر میں کرپٹوکرنسی اور نان فنجیبل ٹوکن (این ایف ٹی) کی گرتی ہوئی ساکھ کے باوجود انسٹاگرام نے پہلے این ایف ٹی ڈسپلے کی سہولت پیش کی تھی اور اب اسے دنیا کے 100 ممالک اور خطوں تک وسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا کی اس سہولت کے تحت ان تمام ممالک کے انسٹاگرامر اب اپنی ڈجیٹل تخلیق کو اپنے پروفائل پیج پررکھ سکیں گے اور کوئی خریدار ہوتو اسے فروخت بھی کرسکیں گے۔

اس ضمن میں سب سے پہلے میٹا کے بانی مارک زکربرگ نے لڑکپن میں اپنے بیس بال کا کارڈ اپنے دستخط کے ساتھ بطور این ایف ٹی پیش کیا ہے۔ اسی سال مئی میں انسٹاگرام نے امریکا میں یہ سہولت پیش کی تھی اور اب یہ 100 ممالک تک وسیع کردی گئی ہے۔ اس کے تحت انسٹاگرامر اپنی فیڈ، اسٹوریز اور براہِ راست پیغامات میں بھی این ایف ٹی شامل کرسکیں گے۔

آپشن کے تحت انسٹاگرام پر ’ڈجیٹل کلیکٹبلز‘ کے ٹیگ کے تحت این ایف ٹی دکھائی دے گا۔ اسے چھوکر کوئی بھی اس کی تفصیلات اور اصل مالک کے متعلق جان سکے گا۔ ایک نئی این ایف ٹی ٹیب کا اضافہ کیا گیا ہے جس ہر ہشت پہلو (ہیگزاگون) نشان بھی نمایاں ہوگا۔

اب این ایف ٹی کی خریدوفروخت کےلیے کوئن بیس، ڈیپر، ایتھریئم اور فلو وغیرہ جیسی کرپٹوکرنسیوں کی سہولت بھی پیش کی گئ ہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انسٹاگرامر این ایف ٹی کو والٹ سے بھی منسلک کرسکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔