راولپنڈی میں بیوہ خاتون سے اجتماعی زیادتی

اسٹاف رپورٹر  منگل 23 اگست 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

راولپنڈی میں چار افراد نے بیوہ خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے مکان میں لےجاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بیوہ خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کی حدود میں پیش آیا، جہاں چار افراد نے بیوہ خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے ایک مکان میں لیجاکر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

تھانے میں بیوہ خاتون نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گلیانہ موڑ گوجرخان کے قریب کرائے کے مکان میں مقیم ہوں، سودا سلف لینے کیلئے گوجر خان شہر آئی تو وہاں رکشہ ڈرائیور نوید احمد اور اسکا بھائی ہارون جنہیں پہلے سے جانتی ہوں کھڑے تھے۔

خاتون نے مقدمے میں بتایا کہ ان دونوں نے مجھے دیکھتے ہی کہا رکشے میں سوار ہوجاؤ گھر چھوڑ آتے ہیں، میں ان کے کہنے پر رکشے میں بیٹھ گئی جس کے بعد وہ مجھے بڑکی چوہان کے ایک مکان میں لے گئے۔

خاتون نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ وہاں پہلے سے وقاص احمد اور رضوان اشتیاق بھی موجود تھے، پھر چاروں لڑکوں نے ملکر مجھے سے ہینڈ بیگ چھین لیا جس میں سات ہزار روپے نقد اور موبائل فون تھا اور زدیاتی کا نشانہ بناتے رھے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے خاتون کا میڈیکل کروایا اور چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا، اس حوالے سے ایس پی صدر راولپنڈی احمد زنیر چیمہ کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے ملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، خواتین سے زیادتی جیسے واقعات پر زیروٹالیرنس پالیسی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔