کم سن طالب علم کی ناراض ٹیچر کو منانے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

ویڈیو میں کم سن بچہ اپنی معصوم اداؤں سے بظاہر ناراض ٹیچر کو منانے کے جتن کر رہا ہے


ویب ڈیسک September 14, 2022
صارفین نے روٹھی ٹیچر کو منانے کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے، فوٹو: ویڈیو گریب

ٹیچرز کے ہاتھوں طلبا کی پٹائی کی بہت سی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں لیکن آج جس ویڈیو نے لوگوں کا دل موہ لیا ہے وہ پرائمری اسکول کے ایک معصوم طالب علم کے اپنی ٹیچر کو منانے اور غلطی کو نہ دہرانے کے وعدے کی ہے۔ اس ویڈیو پر صارفین نے بھی مزے مزے کے کمنٹس کیے۔

والدین کے بعد سب سے گہرا رشتہ اساتذہ کا ہوتا ہے اور چھوٹے بچے تو اپنے ٹیچرز کے کافی قریب ہوتے ہیں۔ اس کا اظہار ایک ویڈیو میں ہوتا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کی آگ کی سی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معصوم طالب علم کرسی پر بیٹھی بظاہر ناراض نظر آتی اپنی ٹیچر کو منا رہا ہے اور ٹیچر بار بار ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ تم ہر بار وعدہ کرتے ہوئے اور پھر کلاس میں وہی کرنے لگتے ہو۔ اب میں تم سے بات نہیں کروں گی۔

اس پر بچے کی پریشانی دیدنی ہوتی ہے اور وہ خفا ٹیچر کو منانے کی کوششیں اور تیز کردیتا ہے۔ کبھی غلطی نہ دہرانے کی یقین دہانی کراتا ہے تو کبھی ان کے کندھوں پر اپنے ہاتھ رکھ کر چہری قریب لاتا ہے تاکہ آنکھ سے آنکھ ملا کر معافی مانگ سکے۔ وہ ایک موقع پر پیار بھی کرلیتا ہے۔



بچے کو اتنا لاڈ کرتا دیکھ کر ٹیچر کا دل پگھل جاتا ہے اور وہ بچے سے غلطی نہ دہرانے کا وعدہ لیکر اسے معاف کردیتی ہیں اور بچہ انھیں پیار کرتا ہے۔

اکثر صارفین نے بچے اور ٹیچر کے درمیان مضبوط جذباتی رشتے کی تعریف کی تاہم کچھ صارفین اپنے زمانہ طالب علمی میں ایسی ٹیچرز میسر نہ آنے پر آہیں بھرتے نظر آئے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ ویڈیو کس اسکول ہے تاہم اس ویڈیو کو گلزار صاحب نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں