تیل کی نئی قیمتوں کا اعلان آج متوقع،معمولی اضافے کا امکان

مانیٹرنگ ڈیسک  ہفتہ 17 ستمبر 2022
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان نہ ہونے کے باعث پمپوں نے خریداری روک دی۔ فوٹو: فائل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان نہ ہونے کے باعث پمپوں نے خریداری روک دی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج (ہفتہ) متوقع ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے بڑھے گی، دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان نہ ہونے کے باعث پمپوں نے خریداری روک دی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے اوگرا سمری میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی کوئی تجویز نہیں، معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔