12 اکتوبر کے دن آئین روندا، قانون توڑا اور پارلیمنٹ توڑی گئی، نواز شریف

ویب ڈیسک  بدھ 12 اکتوبر 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ 12 اکتوبر کے دن آئین روندا، قانون توڑا اور پارلیمنٹ توڑی گئی، ہم نے یہ تماشہ چار بار دیکھا اور پھر پوچھا جاتا ہے کہ پاکستان پیچھے کیوں رہ گیا؟
لندن میں علاج کے لیے مقیم نواز شریف نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مزید کہا کہ آج کا دن پاکستان کی اس درد ناک تاریخ سے سبق سیکھنے کا دن ہے، بہت ٹھوکریں کھا لیں، بہت دکھ سہہ لیے، اب بھی وقت ہے۔

خیال رہے کہ 12 اکتوبر 1999 کو اس وقت کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرکے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔
 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔