ملک میں کورونا کے 57 مثبت کیسز رپورٹ، 28 مریضوں کی حالت نازک

ویب ڈیسک  جمعرات 13 اکتوبر 2022
24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 11ہزار 953افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے (فوٹو فائل)

24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 11ہزار 953افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 57  مثبت  کیسز رپورٹ ہوئے ، جب کہ 28 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

 

قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 11ہزار 953افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 57  افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق  28مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح معمولی اضافے کے ساتھ 0.48  فی صد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔