- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
یوٹیلٹی اسٹورز پر دودھ، چائے، تیل سمیت کئی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز پر دودھ، چائے، کوکنگ آئل، گھی سمیت کئی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز نے قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ اس سلسلے جاری جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایک لیٹر دودھ کی قیمت میں 20 روپے تک اضافہ ہوگیا، جس کے بعد قیمت 197 سے بڑھ کر 217 روپے ہو گئی۔450 گرام چائے کی قیمت میں 240 روپے تک اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 508 روپے سے بڑھ کر 748 روپے ہو گئی۔ جب کہ 100 پیک کے ٹی بیگ کی کا پیک 282 روپے تک مہنگا ہوگیا، جس کی قیمت 298 روپے سے بڑھا کر 580 روپے کر دی گئی۔
علاوہ ازیں 50 گرام پشاوری قہوہ 45 روپے تک مہنگا کرکے قیمت 108 سے بڑھا کر 153 روپے کردی گئی۔ ایک کلو برانڈ کا گھی 141 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔ مچھر مار لیکوڈ کی قیمت میں 19 روپے تک اضافہ ہوا ہے جب کہ 250 گرام شہد کی بوتل 38 روپے تک مہنگی ہو گئی ۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر 135 گرام کا ٹوتھ پیسٹ 30 روپے تک مہنگا ہوگیا۔ نوڈلز کے چھوٹے پیکٹ کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا جب کہ بیکنگ پاوڈر، فیس کریم ،صابن ،شیونگ کریم ،شیشہ صاف کرنے کا لیکوڈ بھی مہنگا ہوگیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔