قصور میں معذور لڑکی اغوا اور زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 14 اکتوبر 2022
گرفتار ملزم کی پولیس کی حراست میں تصویر (فوٹو : پولیس)

گرفتار ملزم کی پولیس کی حراست میں تصویر (فوٹو : پولیس)

قصور میں معذور لڑکی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے اعتراف جرم کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قصورکے تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ جماعت پورہ سے سات روز قبل اغوا ہونے والی معذور لڑکی کی لاش مظفر گڑھ سے برآمد ہوئی۔ معذور ثمینہ کو قتل سے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے قتل و زیادتی کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے معذور ثمینہ کو قتل سے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم بہت شاطر ہے اس نے ثمینہ کو ہنی ٹریپ کے ذریعے ملتان بلوا کر اغوا کرلیا تھا، اغواء کے بعد سات روز تک ثمینہ کو اپنے پاس رکھا اور اس کے ساتھ زیادتی کی، زیادتی کے بعد گلا دبا کر ثمینہ کو قتل کیا  بعد ازاں ثمینہ کی تشدد شدہ لاش مظفر گڑھ کے ایک ویران زدہ مکان سے ملی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔