عمران نیازی خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  بدھ 26 اکتوبر 2022
پاکستانیوں کی رہائی کے حکم پر سعودی ولی عہد کا شکرگزار ہوں، شہباز شریف (فوٹو فائل)

پاکستانیوں کی رہائی کے حکم پر سعودی ولی عہد کا شکرگزار ہوں، شہباز شریف (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران نیازی ارشد شریف کے المناک قتل کو معمولی سیاست کے لیے استعمال کررہا ہے۔ عمران نیازی خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔  ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کی حد تک جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور محمد بن سلمان کا پاک سعودی تعلقات نئی بلندیوں تک لیجانے کا عزم

شہباز شریف نے کہا کہ  وہ بے بنیاد الزامات کا سہارا لینے کے بجائے صبر سے کام لے اور جوڈیشل کمیشن کے نتائج کا انتظار کرے۔

ایک دوسرے ٹوئٹر بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا تہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میری درخواست پر سعودی عرب میں اپریل 2022ء کے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دیا۔

اسے بھی پڑھیں: مسجد نبویؐ ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کردیا گیا

 

انہوں نے لکھا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ایک دوسرے کی غلطیوں پر درگزر کرنے والا بہتر مسلمان بنائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔