پشاور؛ الیکشن کمیشن کا عمران خان کو دوبارہ نوٹس، کل طلب کرلیا

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اکتوبر 2022
چیئرمین پی ٹی آئی کو وضاحت پیش نہ کرنے پر دوسرا نوٹس جاری کیا گیا (فوٹو فائل)

چیئرمین پی ٹی آئی کو وضاحت پیش نہ کرنے پر دوسرا نوٹس جاری کیا گیا (فوٹو فائل)

 پشاور: الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو دوسرا نوٹس جاری کرتے ہوئے کل طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: پارا چنار؛ ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو نوٹس جاری

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 27 اکتوبر کو طلب کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان این اے 45 کرم سے الیکشن لڑسکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کرسکا

پی ٹی آئی کی جانب سے وضاحت پیش نہ کرنے پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کرم نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دوسرا نوٹس جاری کردیا۔ جس کے مطابق عمران خان کو کل دوبارہ دن 12 بجے طلب کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔