کورونا کا ایک مریض انتقال کرگیا 48 متاثرین کی حالت تشویش ناک

24 گھنٹوں میں 64 افراد کے کورونا ٹیسٹ نتائج مثبت آئے، شرح 0.58 فی صد ریکارڈ


ویب ڈیسک October 29, 2022
24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10 ہزار 953 ٹیسٹ کیے گئے (فوٹو فائل)

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا ایک مریض انتقال کرگیا جب کہ 48 متاثرین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

 



قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10 ہزار 953 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 64 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.58 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے۔ تین روز قبل بھی وبا سے متاثرہ ایک شخص انتقال کرگیا تھا۔

مقبول خبریں