امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرکے شوہر پرگھرمیں گھس کر ہتھوڑے سے حملہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 اکتوبر 2022
پولیس نے نینسی پلوسی کے گھر میں گھسنے والے کوگرفتار کرلیا:فوٹو:فائل

پولیس نے نینسی پلوسی کے گھر میں گھسنے والے کوگرفتار کرلیا:فوٹو:فائل

سان فرانسسكو: امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے شوہر پر گھر میں گھس کر ہتھوڑے سے حملہ کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق  حملہ آورنے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کی سان فرانسسکو میں واقع رہائش گاہ میں گھس کر ان کے 82 سالہ شوہرپال پلوسی پر ہتھوڑے سے حملہ کیا۔پال پلوسی نے زخمی ہونے سے قبل پولیس کو کال کی تھی اور فون کاٹے بغیر رکھ دیا تھا تاکہ پولیس اہلکار حملہ آور کی ان سے گفتگو سن سکیں۔

سان فرانسسکو پولیس کا کہنا ہے  جب اہلکار نینسی پلوسی کے گھر پہنچے تو حملہ آور ہتھوڑے سے وار کر رہا تھا جسے پولیس نے فوری طور پر روک کر گرفتار کر لیا۔حملہ آور نے گھر میں گھسنے کے بعد دو بار چلا کر پوچھا کہ نینسی کہاں ہے اورکہا کہ  جب تک وہ واپس نہیں آتی میں انتظار کروں گا۔ نینسی پلوسی واقعہ کے وقت واشنگٹن میں تھیں۔

نیسنی پلوسی کے شوہر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے سر کی سرجری کی گئی۔ ان کی حالت اب تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر82 سالہ نینسی ڈیموکریٹک پارٹی کی اہم رکن ہیں۔ نینسی پلوسی اور پال کی شادی 1963 میں ہوئی تھی اور ان کے 5 بچے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔