خضدار اور چاغی میں ٹریفک حادثات میں قبائلی رہنما سمیت 4 جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 27 نومبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کوئٹہ: بلوچستان کے دو علاقوں خضدار اور چاغی میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک ٹریفک حادثہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں وہیر کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار زمباد  (فور بائی فور گاڑی) ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

علاوہ ازیں چاغی کے علاقے نوکنڈی میں آر سی ڈی شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے قبائلی رہنما جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔