سونے و چاندی کی قیمتیں تاریخ کی بلند سطح پر آگئیں

بزنس رپورٹر  بدھ 7 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کے باعث سونے اور چاندی کی مقامی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250روپے اور 214روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1ڈالر کی کمی سے 1774 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 164150 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھکر 140732روپے کی نئی ریکاڈ سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 80روپے بڑھکر 1860روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 68.59روپے بڑھکر 1594.65روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔