گاڑیوں میں سی این جی کے استعمال سے سالانہ 78 کروڑ ڈالرز کا فائدہ ہوسکتا ہے، غیاث عبداللہ

ویب ڈیسک  بدھ 7 دسمبر 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر حکومت گاڑیوں میں پٹرول کی بجائے سی این جی کے استعمال کو یقینی بنائے تو سالانہ 778.93 ملین ڈالر کا فائدہ ہوسکتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ دعویٰ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث عبداللہ پراچہ نے کیا ہے کہ، انہوں نے کہا کہ 587.26$ ملین ڈالر سالانہ کا قیمتی زرمبادلہ گاڑیوں میں قدرتی گیس کے استعمال سے ممکن ہے۔

غیاث عبداللہ پراچہ کا کہنا تھا کہ 191.87 $ ملین ڈالر سالانہ قومی خزانے کو اضافی ریونیو گاڑیوں میں سی این جی استعمال کرنے سے ممکن ہو سکتا ہے۔

رہنما آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا کہ 25 سالہ تجربہ اور دستیاب وسائل کے استعمال سے ملک کو ماہانہ 200 ملین ڈالر کا فوری فائدہ یقینی بناسکتا ہوں۔

غیاث عبداللہ پراچہ کا مزید کہنا تھا کہ ملکی وسائل کو استعمال کرنے سے سرکولر ڈیٹ کم ہوکر ختم ہوسکتا ہے اور عالمی مالیاتی اداروں پر انحصار کم کیا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔