سونے کی قیمت میں بڑی کمی

بزنس رپورٹر  منگل 13 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 850روپے اور فی دس گرام قیمت میں 729 روپے کمی ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت7ڈالرز کمی سے 1787ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت گھٹ کر 1لاکھ68ہزار800روپے اوردس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 1لاکھ44ہزار719روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت1970روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔