رائے ونڈ میں سفاک ملزم نے ماں اور بہن کو قتل کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 17 دسمبر 2022
ملزم اپنی بہن کی شادی رشتہ داروں میں کرنا چاہتا تھا جب کہ والدہ اور بہن شادی کہیں اور کرنا چاہتے تھے (فوٹو : پنجاب پولیس)

ملزم اپنی بہن کی شادی رشتہ داروں میں کرنا چاہتا تھا جب کہ والدہ اور بہن شادی کہیں اور کرنا چاہتے تھے (فوٹو : پنجاب پولیس)

 لاہور: رائے ونڈ میں سفاک ملزم نے رشتے کے تنازع پر ماں اور  بہن کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سفاک ملزم اپنی ہمشیرہ ماہ نور کی شادی رشتہ داروں میں کرنا چاہتا تھا جب کہ ملزم کی والدہ اور ہمشیرہ شادی کہیں اور کرنا چاہتے تھے اسی تنازع پر ملزم کامران نے اپنی والدہ اصغری بی بی اور بہن ماہ نور کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، رائیونڈ پولیس نے موقع سے شواہد جمع کیے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اے ایس پی رائیونڈ بلال محمود سلہری نے کہا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔