مستنصر حسین تارڑ کی صحت بحال، دوستوں کےساتھ ادبی نشست میں شرکت

ویب ڈیسک  ہفتہ 17 دسمبر 2022
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 لاہور: معروف ادیب مستنصر حسین تارڑ نے روبصحت ہونے کے بعد لاہور کے ماڈل ٹاؤن پارک میں دوستوں سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مستنصر حسین تارڑ کی ماڈل ٹاؤن پارک کے تکیہ تارڑ میں دوستوں اور مداحوں کے ساتھ نشست ہوئی ہے۔

اس موقع پر مداحوں نے مستنصر حسین تارڑ کو روبصحت ہونے پر مبارکباد دی اور ان کی لمبی عمر کے لیے دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دل کی تکلیف کے باعث مستنصر حسین تارڑ لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔