سی ڈی اے کا اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کو سیل کرنے کا نوٹس معطل

ویب ڈیسک  جمعـء 23 دسمبر 2022
سی ڈی اے نے اعظم سواتی کا فارم ہاؤس قانون کی خلاف ورزی پر سیل کیا تھا۔

سی ڈی اے نے اعظم سواتی کا فارم ہاؤس قانون کی خلاف ورزی پر سیل کیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کا اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کو سیل کرنے کا نوٹس معطل کردیا۔

ہائی کورٹ میں سینیٹر اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر سی ڈی اے آپریشن اور نوٹس کے خلاف اہلیہ طاہرہ سواتی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کا اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کو سیل کرنے کا نوٹس معطل کردیا۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید کسی کارروائی سے روک دیا۔

سی ڈی اے نے اعظم سواتی کا فارم ہاؤس قانون کی خلاف ورزی پر سیل کیا تھا۔

درخواست گزار نے کہا کہ ہمارے خلاف سی ڈی اے نے آپریشن کیا اور فارم ہاؤس میں توڑ پھوڑ کے ساتھ اسے سیل کردیا، کارروائی سے پہلے کسی قسم کا نوٹس نہیں دیا گیا، سی ڈی اے کو مزید کارروائی سے روکا جائے۔

عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔