فرانسیسی وزیرنے ارجنٹائن کی ٹیم کو غیرمہذب قرار دے دیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 دسمبر 2022

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 فرانسیسی وزیر کھیل  نے فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹائن کی ٹیم کو غیر مہذب قرار دے دیا۔

فرانسیسی خبر ایجنسی  کے مطابق فرانس کی وزیر برائے کھیل امیلے اُودیا کاستیرا نے کہا کہ ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کی جانب سے فرانسیسی کھلاڑی کیلن مباپے کا مذاق اڑانا ناشائستہ حرکت تھی۔

فرانسیسی وزیر کھیل کا مزید کہنا تھا کہ ارجنٹائن کی ٹیم نے جیت کے بعد جو حرکتیں کیں  وہ اس میچ کے  وقار کے مطابق نہیں تھیں  جو ہم نے دیکھا تھا۔

وزیر کھیل نے ارجنٹائن کے گول کیپر ایمیلیانو مارٹینز کوبیونس آئرس میں ہونے والی جیت کی پریڈ میں فرانسیسی کھلاڑی مباپے کےاسٹکر والی گڑیا تھامنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایمیلیانو مارٹینز کا یہ عمل شرمناک تھا۔

ارجنٹائن نے قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پنلٹی ککس میں فرانس کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔