- نکاح نامے میں کوئی ابہام یا شک ہوا تو اس فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
ہریتک روشن کا اپنی سالگرہ پر فلموں سے متعلق دلچسپ انکشاف
ممبئی: 23 سال قبل مشہور فلم ’کہو نا پیار ہے‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دے کر لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے اداکار ہریتک روشن کا کہنا ہے کہ ان کی اگلی فلم فائٹر میں لڑاکا طیاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔
آج کے دن اپنی 49ویں سالگرہ منانے والے ہریتک روشن نے سالگرہ کے موقع پر اگلی فلم فائٹر اور آنے والی دیگر فلموں کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔
بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو نے بتایا کہ 2024 میں ریلیز کیلئے پیش کی جانے والی ان کی فلم ’فائٹر‘ کی عکسبندی میں اصلی طیاروں کا استعمال کیا گیا ہے اور ان طیاروں پر اسٹنٹس بھی کئے گئے ہیں۔
اداکار نے بتایا کہ آسام میں فلم فائٹر کی شوٹنگ کا تجربہ ناقابل یقین رہا ہے اس فلم کی تیاری کیلئے بھارتی ائیر فورس سے تعاون کیا گیا ہے اور ائیر فورس کے نوجوانوں کو دیکھ کر وہ بہت متاثر ہوئے ہیں۔
مشہور فلم ’کوئی مل گیا‘ کے سیکوئل کرش کی 3 فلموں کے بعد ہرتیک نے کرش 4 کو جلد متعارف کروانے کا بھی عندیہ دیا ہے جبکہ اداکار نے بتایا کہ ان کی ایکشن تھرلر فلم ’وار‘ کے سیکوئل پر بھی کام جاری ہے۔
کرش 4 کی کہانی کیا ہوگی اس سوال کے جواب میں ہریتک نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کرش 4 میں ’جادو‘ مر جائے اور ’کرش‘ ہار جائے مگر یہ فیصلہ میں پروڈیوسرز پر چھوڑتا ہوں کہ وہ فلم کا اعلان کریں اور مجھے لگتا ہے اعلان جلد ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ ہریتک روشن 2024 میں اپنی فلم ’فائٹر‘ سے ایک مرتبہ پھر بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے فلم میں ان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔