سی ٹی ڈی نے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد گرفتار کرلیے

ویب ڈیسک  جمعرات 12 جنوری 2023
ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا (فوٹو: فائل)

ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا (فوٹو: فائل)

  کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ملتان سے سے کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے دو دہشتگرد گرفتار کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی نیٹ ورک کے 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے، جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کی شناخت احسان اور اسامہ کے نام سے ہوئی ہے، جن سے حالیہ واقعات کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن تیز کردیے گئے ہیں، جن میں اب تک 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا بتانا ہے کہ کومبنگ آپریشنز میں 1906 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 628 افراد کا بائیو میٹرک تصدیق کی جبکہ 9 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔