کچے کے ڈاکو شہریوں کو لڑکیوں سے دوستی کا لالچ دیکر یرغمال بنانے لگے

ویب ڈیسک  اتوار 22 جنوری 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

رحیم یار خان: کچے کے ڈاکوؤں نے سوشل میڈیا پر استعمال کرکے شہریوں کو لڑکیوں سے دوستی اور سستی گاڑیوں کا لالچ دیکر اغوا کرنا شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کچے ڈاکوؤں نے سوشل میڈیا کو ہتھیار بنالیا، شہریوں کو لڑکیوں سے دوستی اور مختلف اشیاء سستی قیمت پر فراہم کرنے کا لالچ دیکر کر یرغمال بنانے لگے۔

لالچ کے باعث اغوا ہونے والے شہریوں پر تشدد کی ویڈیوز اہل خانہ کو بھیجی جانے لگیں، جس میں مغوی کی رہائی کے عوض بھاری تاوان طلب کررہے ہیں۔

مغوی شہریوں کے اہلخانہ کی شکایات موصول ہونے پر پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 10 مغویوں کو بازیاب کرایا جب کہ آپریشن کے دوران 7 ڈاکو ہلاک اور تین گرفتار بھی کیے گئے۔

پولیس نے عوما سے کسی بھی ہنی ٹریپ میں نہ آنے کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد افراد اب بھی  ڈاکوؤں کی قید میں موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق پنجاب اور بلوچستان کی سرح پر ڈاکوؤں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں جب کہ ڈاکو اینٹی ایئرکرافٹ گنز سمیت جدید اسلحے سے لیس ہیں اور پولیس اتنے جدید اسلحے سے لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔