یہودیوں کی شر انگیزی، مسجد اقصیٰ میں ذبیحہ کی اجازت کا مطالبہ کردیا

ویب ڈیسک  منگل 24 جنوری 2023
یہودیوں کا سالانہ تہوار رواں سال مضان کے مہینے میں آ رہا ہے:فوٹو:فائل

یہودیوں کا سالانہ تہوار رواں سال مضان کے مہینے میں آ رہا ہے:فوٹو:فائل

مقبوضہ بیت المقدس: یہودیوں کی انتہاپسند تنظیموں نے شر انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں ذبیح کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق انتہاپسند یہودیوں کی متعدد تنظیموں نے اسرائیل کے وزیرسیکورٹی اتمار بن گویر کو اس سلسلے میں باضابطہ درخواست دے دی ہے۔

درخواست میں یہودی تنظیموں نے اپنے سالانہ تہوار کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں بھیڑ ذبح کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہودیوں کا سالانہ تہوار رواں سال مسلمانوں کے لیے مقدس مہینے رمضان میں آرہا ہے۔

مزید پڑھیں: صہیونی وزیر مسجد اقصیٰ میں گھس گیا، قبلہ اول کی بے حرمتی پر فلسطینی سراپا احتجاج

 

یہودیوں کے انتہاپسند گروپ سوشل میڈیا پر لوگوں کومسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک مسجد اقصیٰ میں جا کر جانور ذبیح کرنے پر اکسا رہے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل اسرائیل کا انتہاپسند وزیر سیکورٹی اتمار بن گویربھی تقدس کو پامال کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں گھس گیا تھا۔ مسلمان ممالک نے اسرائیلی وزیر کی حرکت کی شدید مذمت کی تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔