سر کی چوٹ بڑوں میں موت کی شرح دُگنی کر دیتی ہے تحقیق

تحقیق کے لیے سائنس دانوں نے 13 ہزار امریکیوں کے ڈیٹا کا 32 سال تک جائزہ لیا


ویب ڈیسک January 27, 2023

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بڑی عمر کے وہ افراد جنہوں نے کبھی بھی معتدل یا شدید نوعیت کی چوٹ سر پر کھائی ہو ان کی موت کی شرح چوٹ نہ لگنے والوں کی نسبت دُگنی ہوتی ہے۔

یونیورسٹی آف پینسلوینیا میں قائم پیریلمن اسکول آف میڈیسن کے محققین کو 13 ہزار افراد کے ڈیٹا کا 32 سال تک جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ افراد جن کو کسی بھی قسم کی سر کی چوٹ لگی تھی ان کی موت کی شرح چوٹ نہ لگنے والوں کی نسبت 2.21 گُنا زیادہ تھی۔

تحقیق کے شرکاء کا انتخاب مِنیسوٹا، میری لینڈ، شمالی کیرولائنا اور مِسیسپی کی چار کمیونیٹیوں سے کیا گیا جن کی اوسط عمر 54 سال تھی۔جبکہ تحقیق کے شرکاء میں 57 فی صد خواتین جبکہ 28 فی صد سیاہ فام شامل تھے۔

وہ افراد جن کے سر پر شدید یا متعدد چوٹیں لگیں تھیں ان کی موت کی شرح ان افراد کی نسبت سر پر چوٹ نہ لگنے والوں کی نسبت 2.87 زیادہ تھی۔

سر کی چوٹ(جو کہ عموماً گاڑی کے تصادم سے، حادثاتی طور پر گرنے سے یا کھیل میں لگتی ہیں) کا تعلق طویل مدتی صحت کے مسائل سے بھی تعلق رکھتا ہے۔ ان مسائل میں معذوری، مرگی، ڈیمینشیا اور فالج شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تحقیق کے نتائج عوامی صحت کے لائحہ عمل کی اہمیت کو واضح کرتی ہے جس سے سر کی چوٹ سے بچاؤ اور فوری طبی امداد کے ذریعے شرح مرض اور شرح اموات کو کم کیا جا سکے۔

مقبول خبریں