کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا

ویب ڈیسک  اتوار 29 جنوری 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

  کراچی: ناظم آباد نمبر 2 پل پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل پر سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رضویہ تھانے کی حدود میں ناظم آباد نمبر 2 پل پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل نوجوان کو کچل ڈالا، ڈمپر کی ٹکر لگنے نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا، جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

اسپتال میں متوفی کی شناخت 18 سالہ یوسف ملک ولد ارشد ملک کے نام سے کی گئی، متوفی نوجوان ناظم آباد کا رہائشی تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جب کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈمپر کو تحویل میں لینے کے بعد تھانے منتقل کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔