کراچی میں جمعرات کو سمندری ہوائیں فعال ہونے کا امکان

ویب ڈیسک  منگل 31 جنوری 2023
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

  کراچی: شہر میں جمعرات 2 فروری کو سمندری ہوائیں فعال ہونے کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں کمی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو کم سے کم پارہ 13 اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ جمعرات کو درجہ حرارت کم سے کم 15 اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

کراچی کے علاوہ سندھ کے بقیہ شہروں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھا سکتی ہے۔

ملک میں آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی08 ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔