شاہین آفریدی اپنے نکاح کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 1 فروری 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

  کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان  فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنے نکاح کی تقریب میں شرکت کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی کا نکاح جمعہ کو سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی کی دوسری صاحبزادی انشاء کے ساتھ ہوگا۔

تقریب نکاح میں رشتہ دار، عزیزو اقارب، کرکٹرز اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی جب کہ رخصتی دلہن کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد عمل میں آئے گی۔

قبل ازیں شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصا  کی شادی گزشتہ ہفتہ نصیر ناصر خان سے انجام پائی تھی۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں متعدد قومی کرکٹرز رشتہ ازواج میں منسلک ہوئے ہیں، ان میں جارح مزاج بیٹر شان مسعود، فاسٹ بولر حارث رؤف اور آل راؤنڈر شاداب خان شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔