پی ٹی آئی دور میں تعینات 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل

4 دن سے عدالتی کام نہیں ہو رہا، سائلین کا کسی کو خیال نہیں، ہائیکورٹ کا لا افسران کو فوری عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم


ویب ڈیسک February 02, 2023
(فوٹو فائل)

تحریک انصاف حکومت کے تعینات کردہ 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹی فکیشن لاہور ہائی کورٹ نے معطل کردیا۔

جسٹس شاہد کریم نے سماعت کے دوران لا آفیسر کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ 4 دن ہو گئے عدالتوں میں کام نہیں ہورہا۔ سائلین کا کسی کو کوئی خیال نہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی دور حکومت کے تعینات کردہ 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے لا افسران کو فوری طور پر عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ نگراں کابینہ کی منظوری سے سیکرٹری قانون نے پرانے لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں