وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 2 فروری 2023
پاکستان کو سستے اندھن کی ضرورت ہے، وزیراعظم

پاکستان کو سستے اندھن کی ضرورت ہے، وزیراعظم

  کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا۔

چین کی شراکت سے تعمیر ہونے والے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ (KANUPP) کے تیسرے یونٹ (K-3) کے آغاز سے کراچی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ سے بجلی کی مجموعی پیداوار 2200 میگاواٹ ہو جائے گی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ کے تھری منصوبے کا افتتاح میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ پاکستان کو سستے اندھن کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں 60 ہزار میگاواٹ ہائیڈرل پاور کی صلاحیت موجود ہے۔ پاکستان توانائی کی مد میں 27 ارب ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات برآمد کر رہا ہے۔ کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے منصوبے سے ملک میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ دیامیر،بھاشا اور داسو ڈیم پر بھی کام جاری ہے۔ سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان میں بجلی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔