جنوری 2023، سیمنٹ کی فروخت میں 1.15 فیصد اضافہ

بزنس رپورٹر  ہفتہ 4 فروری 2023
جنوری 2023، سیمنٹ کی فروخت میں 1.15 فیصد اضافہ۔ فوٹو: فائل

جنوری 2023، سیمنٹ کی فروخت میں 1.15 فیصد اضافہ۔ فوٹو: فائل

 کراچی: آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری 2023 میں سیمنٹ کی فروخت میں 1.15فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2023 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.587 ملین ٹن رہی جبکہ جنوری 2022 میںسیمنٹ کی مقامی فروخت 3.409 ملین ٹن رہی تھی اس طرح مقامی فروخت 5.24 فیصد زائد رہی۔

جنوری 2023 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ  4 لاکھ 18ہزار 67 ٹن رہی جو جنوری 2022 کی 5 لاکھ 51 ہزار ٹن ایکسپورٹ سے 24.13 فیصد کم رہی۔

جنوری 2023 میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی فروخت 6.08 فیصد اضافہ سے 2.892 ملین ٹن رہی جبکہ جنوری 2022 کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے 2.726 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔