موٹر وے ایم5 پر ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ، 2افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 6 فروری 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

رحیم یار خان: موٹر وے ایم 5 پر ظاہر پیر انٹر چینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ پیش آیا جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق تیز رفتار کار ٹائر پھٹ جانے کے باعث حفاظتی بیریر سے ٹکرا گئی، حادثے کا شکار افراد لودھراں سے موٹر وے کے راستے کراچی جا رہے تھے۔

کٹر کی مدد سے لاشوں کو نکال کر شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔