کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان

اسٹاف رپورٹر  پير 6 فروری 2023

کراچی: شہر قائد میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔پیر کوکم سے کم درجہ حرارت 15.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے 32.5ڈگری ریکارڈ ہوا۔

پیر کے روز صبح کے وقت خنکی رہی،تاہم دن کے وقت مطلع صاف رہا۔ہلکی دھند کے سبب دوسرے روز بھی حدنگاہ متاثراور2کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں بلوچستان کی شمال مشرقی ہواوں کے اثرات مکمل طورپرختم ہوچکے ہیں۔ البتہ صبح کے وقت مغربی سمت جبکہ شام کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق منگل اوربدھ کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20ڈگری جبکہ زیادہ سےزیادہ 31ڈگری کےدرمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ہوا میں نمی کاتناسب 50فیصد تک بڑھنےکے سبب دوپہر کے وقت حدت محسوس کی جاسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔