ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد

گریٹ یونین کمپنی کی دو برانچز حوالہ ہنڈی اور بلیک میں غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث پائی گئیں


ویب ڈیسک February 07, 2023
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے حضرو اٹک میں کارروائی کی (فوٹو: فائل)

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے حضرو اٹک کے علاقے میں قائم نجی ایکسچینج کمپنی کی دو برانچوں پر چھاپہ مار کر 5 کروڑ سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی بر آمد کرلی۔

ایف آئی اے کے مطابق ضلع اٹک کی تحصیل حضرو میں واقع گریٹ یونین کمپنی کی برانچ نمبر 7 اور برانچ نمبر 10 غیر قانونی طور پر حوالہ ہنڈی اور بغیر سسٹم کے بلیک میں غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث پائی گئیں، 5 افراد کے خلاف 2 مقدمات درج کرلیے گئے۔

دونوں برانچوں کے غیر قانونی کاونٹرز B سے 2 کروڑ 40 لاکھ 77 ہزار 5 سو روپے، 81 ہزار سے زائد سعودی ریال، 42 ہزار سے زائد برطانوی پاؤنڈ، 5 ہزار 8 سو امریکی ڈالر و دیگر غیر ملکی کرنسی، موبائلز و ڈیپازٹ سلپس وغیرہ برآمد ہوئیں۔

جبکہ دوسری دکان سے بھی 12 لاکھ روپے سمیت 37 ہزار سے زائد سعودی ریال و غیر ملکی کرنسی برامد ہوئی۔

 

مقبول خبریں