پاکستان میں سیاسی قیادت بادشاہت کی طرح ہےعمران خان

وزیراعظم دوروں پر شہباز کو ہی کیوں لیکر جاتے ہیں؟دیگر صوبوں میں احساس محرومی ہوتا ہے


INP/Numainda Express April 13, 2014
وزیراعظم دوروں پر شہباز کو ہی کیوں لیکر جاتے ہیں؟دیگر صوبوں میں احساس محرومی ہوتا ہے۔ فوٹو: فائل

DERA GHAZI KHAN: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی قیادت بادشاہت کی طرح ہے۔ ہفتے کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی قیادت بادشاہت کی طرح ہے، ہماری سیاسی قیادت نے کبھی میرٹ کو ترجیح نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف غیرملکی دوروں پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ساتھ کیوں لے کر جاتے ہیں، وزیراعظم کے ایسے اقدامات پر دیگر صوبوں میں احساس محرومی پیدا ہوتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہماری سیاسی قیادت میرٹ کے بجائے ذاتی دوستیاں، تعلقات اور پسند و ناپسند کو ترجیح دیتی ہے۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے وزیراعلی پنجاب کو دیگر وزرائے اعلی پر فوقیت دینے اور بیرونی دوروں پر انہیں ہمراہ لے جانے پر وزیراعظم کو سخت تنقیدکا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کا جانبدارانہ طرزعمل صوبوں کے درمیان تعلقات پر اثراندازہورہاہے جس سے صوبائی ہم آہنگی تباہ ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ رویہ صوبوںکے درمیان محرومی کے احساس کو مزیدگہرا کرنیکا باعث بنے گا اور اکائیوں کے درمیان کشیدگی کا بیج بوئے گا۔

مقبول خبریں