برطانیہ؛ ارب پتی بزنس مین نے اسلام قبول کرلیا

ویب ڈیسک  جمعـء 17 مارچ 2023
برطانوی ارب پتی تاجر اور موبائل کمپنی کے مالک ایلفی نے اسلام قبول کرلیا؛ فوٹو: فائل

برطانوی ارب پتی تاجر اور موبائل کمپنی کے مالک ایلفی نے اسلام قبول کرلیا؛ فوٹو: فائل

 لندن: برطانیہ کے امیر ترین تاجروں میں سے ایک ‘ایلفی بیسٹ’ اسلام کی حقانیت کے قائل ہوکر دین اسلام میں داخل ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موبائل کی ایک چھوٹی موبائل دکان سے پوری کمپنی بنانے اور دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہونے والے ’’الفریڈ ولیم بیسٹ‘‘ نے اسلام قبول کرلیا۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل الفی بیسٹ نے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ مسجد میں کھڑے ہیں۔ انھوں تصویر کا کیپشن لکھا تھا کہ ”جسے اللہ ہدایت دیتا ہے اسےکوئی گمراہ نہیں کر سکتا اور جس کو وہ گمراہ کرے اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا‘‘۔

یہ خبر پڑھیں : برطانیہ میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب اسلام ہے، مردم شماری رپورٹ 

یہ تصویر غالباً اُن دنوں کی ہے جب الفریڈ جیسے کامیاب بزنس مین دل کا سکون اور روح کی راحت کی تلاش میں نکلے تھے اور ان کے حق کی تلاش کا یہ سفر انھیں مذہب اسلام تک لے گیا تھا۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں ہونے والی حالیہ مردم شماری میں انکشاف ہوا تھا کہ مملکت میں تیزی سے پھیلنے والا مذہب اسلام ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔