اٹلی حادثے میں جاں بحق شاہدہ رضا کی کوئٹہ میں سپرد خاک

نماز جنازہ و تدفین میں صوبائی وزیر کھیل اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی


ویب ڈیسک March 17, 2023
فوٹو فائل

اٹلی کے قریب کشتی الٹنے سے جاں بحق ہونے والی ہاکی کی کھلاڑی شاہدہ رضا کی کوئٹہ میں تدفین کردی گئی۔

شاہدہ رضا کی میت گزشتہ روز اٹلی سے کراچی لائی گئی جس کے بعد جسد خاکی کو گزشتہ شب کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ خاتون ایتھیلیٹ کی نماز جنازہ ہزار ٹاؤن میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں بخت زیب قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

نماز جنازہ و تدفین میں صوبائی وزیر کھیل اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔

 

مقبول خبریں