افغانستان میں خواتین کیلیے مخصوص شاپنگ مالز کھل گئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 مارچ 2023
دونوں مالز میں دکاندار اور خریدار خواتین ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

دونوں مالز میں دکاندار اور خریدار خواتین ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

کابل: افغانستان کے شہر ہرات میں خواتین کے لیے مخصوص 2 شاپنگ مالز کھل گئے۔

امریکی نشریاتی ادارے  کے مطابق ہرات میں خواتین کے لیے کھولے گئے 2 شاپنگ مالز میں دکان داراورخریدار خواتین ہیں۔ ان شاپنگ مالز میں فیملی کے بغیر مردوں کا داخلہ منع ہے۔

رپورٹ کے مطابق خواتین دکان داروں کا 6 ماہ کا کرایہ بھی معاف کردیا گیا ہے۔ خواتین کے لیے مخصوص شاپنگ مالز میں تمام عمر کی خواتین اور لڑکیاں اپنا کام کررہی ہیں۔  اس قبل طالبان کو لڑکیوں کی تعلیم  سمیت خواتین پر مختلف پابندیاں عائد کرنے پر عالمی برادری کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔