وزیراعظم نے ٹیلی اسکول پاکستان ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا

ویب ڈیسک  منگل 21 مارچ 2023
ہمیں بچوں پر سرمایہ کاری کرنے کے ساتھ ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کو بھی ٹھیک کرنا ہوگا، وزیراعظم

ہمیں بچوں پر سرمایہ کاری کرنے کے ساتھ ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کو بھی ٹھیک کرنا ہوگا، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے شعبہ تعلیم میں انقلابی پروگرام قرار دیتے ہوئے ڈیجیٹل تعلیم کے آغاز کے لیے ٹیلی اسکول پاکستان ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا۔

وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم کو مزید آگے بڑھانے کے لیے اچھا قدم اٹھایا گیا ہے۔ تعلیم کے فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔ اساتذہ کی تربیت کے لیے وزیر تعلیم کو صوبوں کے ساتھ مل کر مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ رواں برس ایک لاکھ لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بچوں پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ٹیچرز ٹریننگ کی کوالٹی اس معیار کی نہیں جو ہونی چاہیے۔ہم نے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کو ٹھیک کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ دانش اسکول سسٹم کو بلوچستان سمیت ملک بھر میں فروغ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کے لیے پرائیویٹ سیکٹر اور صوبوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنانے کی ضروررت ہے۔ بلوچستان کے دور  دراز  علاقوں میں بچوں کو تعلیم کی سہولت میسر نہیں۔دانش اسکول سے غریب طلبہ کو تعلیم کی مفت سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔