لاہور میں بس ہوسٹس کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 21 مارچ 2023
ایس ایچ او شیراکوٹ ناصر حمید اور پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کی۔

ایس ایچ او شیراکوٹ ناصر حمید اور پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کی۔

 لاہور: ملازمت کیلئے جانے والی لڑکی کو ہراساں کرنے اور بازو پکڑنے والے ملزم کے ہاتھ میں ہتھکڑی لگ گئی۔

شیراکوٹ پولیس کو 15 پر لڑکی کو ہراساں کرنے کی کال موصول ہوئی۔ ایس ایچ او شیراکوٹ ناصر حمید اور پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کی۔

پولیس نے ملزم شہروز کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا۔

نجی بس کمپنی میں بطور بس ہوسٹس ملازمت کرنے والی لڑکی زویا کو ملزم شہروز اکثر ہراساں کرتا تھا۔ ملزم شہروز نے ملازمت کیلئے جانے والی لڑکی کوہراساں کیا اور زبردستی لڑکی کا بازو پکڑا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔