کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی و درمیانی شدت کی بارش سے موسم خوشگوار

ویب ڈیسک  جمعرات 23 مارچ 2023
بلدیہ، کھارادر، برنس روڈ، کلفٹن، صدر، ایف بی ایریا، گلستانِ جوہر، سُرجانی ودیگر علاقوں میں بارش ہوئی، محکمہ موسمیات [فائل-فوٹو]

بلدیہ، کھارادر، برنس روڈ، کلفٹن، صدر، ایف بی ایریا، گلستانِ جوہر، سُرجانی ودیگر علاقوں میں بارش ہوئی، محکمہ موسمیات [فائل-فوٹو]

 کراچی: مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی شدت کی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی شدت کی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں بلدیہ، کھارادر، سولجر بازار، برنس روڈ، کلفٹن، بہادرآباد، صدر، ایف بی ایریا، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، سُرجانی، گلشنِ معمار میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی شدت کی بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ٹھٹہ، بدین، حیدرآباد میں بھی آئندہ چند گھنٹوں میں بارش کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔