سب سے طویل اور مختصر وقت کے روزے کس ملک میں ہوں گے

ویب ڈیسک  جمعرات 23 مارچ 2023
دنیا میں سب سے طویل اور سب سے مختصر روزہ کس ملک میں ہے، فوٹو: فائل

دنیا میں سب سے طویل اور سب سے مختصر روزہ کس ملک میں ہے، فوٹو: فائل

دنیا بھر کے کئی ممالک میں آج سے رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا جب کہ کچھ ممالک میں کل پہلا روزہ ہوگا۔ روزے کے دوران مسلمان خود کو انتہائے سحر سے افطار کے وقت تک کھانے پینے سے روکے رکھتے ہیں۔ یہ اوقات ہر ملک میں علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں۔ آئیں جانتے ہیں دنیا کے کس ملک میں سب سے طویل اور کس ملک میں مختصر ترین روزہ ہوگا۔ 

روزے کا دورانیہ عمومی طور پر 10 سے 18 گھنٹے کا ہوتا ہے تاہم جغرافیائی محل وقوع کے لحاظ سے مختلف ممالک میں روزے کے اوقات میں کمی و بیشی بھی ہوتی ہے۔ خط استوا کے قریب واقع ممالک میں روزے کے اوقات کم جب کہ شمالی اور جنوبی عرض البلد میں دورانیہ طویل ہوتا ہے۔

روزے کے دورانیے کی طوالت اور اختصار کی بنیادی وجہ سورج ہے جب کہ کچھ ممالک جیسے الاسکا اور گرین لینڈ وہاں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا اس لیے ان ممالک کے روزہ داروں کے خصوصی اجازت ہے کہ وہ ایک اک وقت مقرر کرلیں یا سحر و افطار مکہ کے حساب کریں۔

سب سے طویل روز طویل ترین روزہ آئس لینڈ میں ہوگا جو 18 سے زائد گھنٹوں پر محیط ہوگا اس کے بعد فن لینڈ، سکاٹ لینڈ، کینیڈا ہیں جہاں 17 سے 18 کا روزہ ہوگا۔ برطانیہ اور فرانس میں 16 سے 17 گھنٹے کا روزہ ہوگا جب کہ سوئٹزرلینڈ، اٹلی اور اسپین میں روزہ 15 گھنٹے کے لگ بھگ ہوگا۔

سب سے مختصر روزہ  نیوزی لینڈ، چلی اور ارجنٹائن میں ہوگا جو 12 گھنٹے کا ہوگا۔ پاکستان، بھارت اور انڈونیشیا وغیرہ میں 13 سے 14 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔ خلیجی اور وسیع مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بھی روزے 13 سے 15 گھنٹے کے درمیان ہوں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔