- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- جوحلف نامہ مجھ پر لاگو وہ تمام ججوں،جرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا : واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
عمران خان اب اپنے قتل کے بارے میں نیا سازشی بیانیہ بنا رہے ہیں، وزیر دفاع
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمدآصف کا کہنا ہے کہ سائفر کے ذریعے عمران خان نے امریکی سازش کا بیانیہ بنایا اور اب عمران خان اپنے قتل کے بارے میں ایک نیا سازشی بیانیہ بنا رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ امریکی سازش کا بیانیہ بنانے والے اب اس میں مدد کے لیے بیرونی طور پر شکایت کر رہے ہیں، تحریک انصاف کا منفی رویہ سب کے سامنے ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان نے غیرآئینی طور پر قومی اسمبلی توڑی لیکن ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئینی طریقے سے لائی گئی، حکومت کے خاتمے کے بعد ہر مقام پر غیرقانونی اقدام اٹھایا جبکہ سپریم کورٹ نے مداخلت کر کے آئین کو بچایا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک مایوس آدمی ہے اور پر تشدد کارروائیوں پر یقین رکھتے ہیں، عمران خان مسلسل حقائق کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ مسائل کے حل کے لیے جامع مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں تاہم عام انتخابات اکتوبر میں ہوں گے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان بضد ہے کہ عدالتوں کے سامنے پیش نہیں ہوگا جبکہ دنیا میں کہیں بھی کوئی ملزم عدالت میں پیش ہونے سے انکار نہیں کرتا، نواز شریف نے لندن سے آکر اپنی بیٹی کے ساتھ گرفتاری دی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔