ن لیگ کی عمران خان کے جھوٹے ’بیانیے‘ کے خلاف حکمتِ عملی تیار

ویب ڈیسک  جمعـء 24 مارچ 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کے جھوٹے ’بیانیے‘ کے خلاف حکمتِ عملی تیار کر لی۔

ایکسپریس نیوز کو مسلم لیگ ن کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا لگی لپٹی رکھے بغیر کردار اور حقائق عوام کے سامنے منکشف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے لیے مریم نواز شریف تنظیمی کنونشنز اور عوامی اجتماعات کو حقائق عوام تک پہنچانے کے لئے استعمال کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف پیر سے عوامی سطح پر عمران خان کے مقامی اور انٹرنیشنل ہینڈلرز کو بے نقاب کریں گی، مریم نواز شریف پیر کو قصور جائیں گی، جہاں تنظیمی کنونشن مین خطاب کے دوران اہم حقائق سے پردہ اٹھائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔